تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:4

دھرنوں کے بجائے اچھی فلموں سے بہترتبدیلی آئیگی،عمائمہ ملک

جیو نیوز - لاہور.........فلم اسٹار عمائمہ ملک نے کہا ہےکہ عوام کو دھرنوں سے پریشان کرنے کے بجائے اچھی فلموں کے ذریعے تفریح مہیا کی جائے تو اچھی تبدیلی آئے گی، بالی وڈ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ لاہور میں موبائل لانچنگ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائمہ ملک نے کہا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، ہماری فلمی صنعت جس طرح ترقی کر رہی ہےوہ ناقابل یقین ہے۔ عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ بھارت میں فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، لوگوں نے بہت پیار دیا، عمران ہاشمی کےساتھ کام کا تجربہ بھی یادگار رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.