تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:10

کنگ خان سلمان خان کی بہن کی رسم حنا میں اچانک پہنچ گئے

جیو نیوز - ممبئی......ارپتا خان کی مہندی میںکنگ خان کی دھماکے دار انٹری،سلمان خان نے گلے لگا لیا۔بالی ووڈ کے دو سپر اسٹار خان یعنی شاہ رخ خان اور سلمان خان کوفلمی دنیا میں ایک دوسرے کا سخت حریف سمجھا جاتا ہے اسی لئے دونوں کی کوئی بھی ملاقات میڈیا کی شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہے۔اتوار کی رات ممبئی میں سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی مایوں کی تقریب میں کنگ خان کی اچانک انٹری نے دونوں خانوں کے دلوں کے درمیان فاصلے کم کردیئے۔کنگ خان اپنے حریف سلمان خان کے اپارٹمنٹ پر جاری سنگیت کی محفل میں پہنچے تو وہاں موجود شرکاء کے چہروں پر حیرت اور خوشی کا ملا جلا تاثر دیکھنے کو ملا۔شاہ رخ خان کا استقبال دبنگ خان نے انہیں گلے لگا کر کیا اور کنگ خان نے ارپتا خان کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔اس موقع پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ارپتا ان کی بھی بہن ہیں اس ہی لئے وہ ان کی شادی میں بھی ضرور شرکت کرینگے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی شادی کی تقریب 18نومبر کو حیدرآباد میں رکھی گئی ہے جبکہ اس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر اعظم سمیت بالی ووڈ کی نامور شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.