تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:43

ہالی وڈ فلم اسٹارکرس ہیمز ورتھ دنیا کے پُر کشش ترین مردقرار

جیو نیوز - ممبئی.......ہالی وڈ فلم اسٹارکرس ہیمز ورتھ سال 2014 میں دنیا کے پُر کشش ترین مردقرار پائے ہیں، امریکا کے پیپلز میگزین نے31 سالہ آسٹریلوی اسٹارکرس ہیمز ورتھ کو دنیا کا پُر کشش ترین مرد قرار دیا ہے ،ہیمز ورتھ کیلئے اس اعزاز کا اعلان ایک ٹی وی شو کے دوران کیاگیا، ہیمز ورتھ نے ہالی وڈ کی فلموں تھور اور رَش میں بطور ہیرو اپنا سکہ جمایا، جبکہ اسٹار ٹریک میں بھی کام کرچکے ہیں۔ہیمز ورتھ کوایوارڈ کے طور پر ایک شیشہ دیاگیا، جس میں بآسانی وہ دنیا کے پُر کشش شخص کو دیکھ سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.