تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:57

کرائم تھرلر فلم "امریکن ہیسٹ "کاپہلا انٹرنیشنل ٹریلرجاری

جیو نیوز - نیویارک.....ایکشن سے بھرپورہالی ووڈکی نئی کرائم تھرلر فلم "امریکن ہیسٹ "کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلررجاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارسیریک اینڈریاسیان کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار ہیڈن کرسٹینسن، اینڈیئن بروڈی ، ایکون ، جورڈانا برویسٹراورارون ولیئم سن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ ماردھاڑ سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک ایسے جرائم پیشہ نوجوان کے گِرد گھو م رہی ہے جو شرافت کی زندگی گزارنے کی کو شش کر رہا ہوتا ہے تاہم 10 سال سے جیل میں قیداپنے بھائی کی رہائی کے بعد ایک بار پھرسے یہ گھناؤنا پیشہ اپنا لیتا ہے ۔خطرناک جرائم اور قتل جیسے مقدمات میں ملوث یہ دونوں آخری بار بینک لوٹنے کا پلان تیارکرتے ہیں اور لوٹی گئی رقم سے چھوٹا موٹا کاروبار شروع کرنے کی ٹھان لیتے ہیں۔کرائم، ایکشن اور تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس سنسنی خیز فلم میں بینک ڈکیتی کا پلان کامیاب ہو پائے گا یا نہیں یہ دیکھنے کیلئے آپ کو آئندہ سال15جنوری تک کا انتظار کرنا ہو گا جب سنسنی اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.