تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 نومبر 2014
وقت اشاعت: 2:42

تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم " پینگوئنس آف مڈ غاسکر"کا نیا کلپ جاری

جیو نیوز - نیویارک....ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور امریکن تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم پینگوئنس آف مڈغاسکر کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔سائمن جے اسمتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شرارتی اور نٹ کھٹ پینگوئنس کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بقاء کی جنگ لڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔فلم میں پس پردہ آواز کا جادوجگانے والے فنکاروں میں ٹام میک گریتھ،بینیڈک کمبربیچ،کرس ملر،جان دیماگیو،کرسٹوفر نائٹس سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈریم ورکس اینیمیشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم26 نومبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.