تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 12:27

ہیو جیک مین کی نئی فلم’پین‘کاپہلا ٹریلرریلیز

جیو نیوز - لاس اینجلس ......دنیا بھر میں وولورین کے کردار میں دھوم مچانے والے ہیوجیک مین اب خطرناک بحری قزاق کے روپ میں نظر آئینگے، اس سلسلے کی نئی ایڈونچر کامیڈی فینٹسی فلم "پین"کا پہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجو رائٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جادوئی سر زمین پر بسنے والے پیٹر پین نامی ایک ایسے یتیم لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور خطرناک بحری قزاقوں کو اپنی طاقت اور بہادری کے ذریعے سبق سکھاتا ہے۔پال ویبسٹر اور کریگ برلانٹی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میںBlackbeard نامی خطرناک بحری قزاق کا کردار اَن گنت نا قابلِ فراموش کردار وں میں نظر آنیوالے ہیو جیک مین نبھا رہے ہیں جبکہ پیٹر پین کے روپ میں ننھے اداکارلیوی مِلر اور ہُک مین کے کردار میں گیریٹ ہیڈلینڈجلوہ گر ہونگے ۔نت نئے جادوئی کمالات اور فینٹسی ورلڈ کی سیر پر مبنی یہ کامیڈی ایڈونچر فلم آئندہ سال 17جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.