تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 12:47

جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم’جراسک ورلڈ‘کا پہلاٹریلرجای

جیو نیوز - لاس اینجلس ......خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرۂ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس سنسنی خیز فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈ،وِنسینٹ ڈی اونو فریو،نِک روبن سن ، جیک جانسن،اومے سے، جوڈی گرئیر اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان شامل ہیں۔اسٹیون اسپلبرگ ،فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو22سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔150ملین ڈالر کی لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 12جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائیگی۔ واضح رہے کہ اسٹیون اسپیلبرگ کی ڈائریکشن میں بننے والی جراسک پارک سلسلے کی پہلی فلم 1993 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ 1997اور2001میں بالترتیب دوسری اور تیسری فلمیں نہ صرف مداحوں میں بے پناہ مقبول ہوئیں بلکہ دنیا بھر میں اربوں ڈالر کا بزنس بھی کرنے میں کامیاب رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.