26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 22:7
’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘کا سنیما پر 20 سالہ راج
جیو نیوز - ممبئی.........کنگ خان شاہ رخ اور کاجول کی سپر ہٹ لو اسٹوری ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ اب ایسا ریکارڈ بنارہی ہے جس کو توڑنا مشکل ہی نہیں شاید ناممکن بھی ہوگا۔ شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ ایک ہزار ہفتے یعنی پورے 20سال سینما پر چلنے والی پہلی فلم بننے جارہی ہے۔