تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:17

تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم’’ہوم‘‘کانیا ٹریلرجاری

جیو نیوز - ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم’’ہوم‘‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیاہے۔ہدایتکار ٹم جانسن کی یہ فلم 2007ء میں معروف مصنف ایڈم ریکس کی جانب سے پیش کی گئی چلڈرن بک دی ٹریو میننگ آف اسمیک ڈے سے ماخوذ ہے۔کرس جینکنز اور سوزین بورجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آکر چھپ جانا چاہتے ہیں۔اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اور گلوکاروں اسٹیو مارٹن،جنیفر لوپیز،ریحانہ اور جم پارسنز کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ڈریم ورکس اینیمیشن کے اشتراک سے بننے والی یہ اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ہوم آلموسٹ ہوم ٹوئنٹیتھ سینچری فاکس کے تحت اگلے سال27مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.