30 نومبر 2014
وقت اشاعت: 7:4
کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹیڈ تھری ڈی فلم "منینز"کاکلپ جاری
جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی کمپیوٹر اینیمیٹیڈ تھری ڈی فیملی فلم "منینز" (Minions)کاپہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ہدایتکارکیل بیلڈااورپیری کوفن کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی پیلے رنگ کے ایسے دلچسپ کارٹون کرداروں کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوقوفیوں اور نادانیوں سے ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں جن میں وہ خود ہی بری طرح پھنس جاتے ہیں لیکن پھر بھی خوش ہی نظر آتے ہیں۔کرِس میلیڈنڈری اورجینیٹ ہالے کی پروڈیوس کردہ ڈرامے اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکارسینڈرا بلاک، جان ہیم، مائیکل کیٹن ، ایلیسن جینے اوراسٹیو کوگن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ایلیمینیشن انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ اس فلم کے انوکھے مزاحیہ کرداردیکھنے والوں کو ہنساتے ہنساتے لوٹ پوٹ کر دینگے جو یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 26جون کو برطانوی اور10جولائی کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔