تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:56

فلم" بدلہ پور"کے پہلے ڈیجیٹل مو شن پو سٹرکی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی.......ہدایت کار وپروڈیو سر کرن جو ہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے نو جوان ہیرو ورون دھون کی نئی ایکشن تھرلر فلم" بدلہ پور"کے پہلے ڈیجیٹل پو سٹر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔اس پو سٹر میں فلم کی کہانی کی مناسبت سے ورون دھون کے بدلتے دو روپ ہیں جس میں وہ ایک معصوم کم عمر نو جوان سے ایک ایکشن ہیرو کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔پوسٹر میں ورون کا دبنگ روپ ان کے چہرے پر عیاں غصے،نفرت اور ہاتھ میں پکڑی ہتھوڑی سے بھی نمایاں ہے۔ Sriram Raghavanکی ہدایات میں بننے والی اس فلم مینں مر کزی کر دار ورون دھون ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے علا وہ نو از الدین صدیقی،ہما قریشی،دویہ دتہ اوریامی گوتم بھی اہم کر داروں میں نظر آئے گی۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم میں ورون دھون پہلی مرتبہ ایک ایکشن ہیرو کے طو ر پر جلوہ گر ہو رہے ہیں جسے اگلے سال20فروری کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.