19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:56
فلم"ایکشن جیکسن"کاپہلا ڈائیلاگ پرومو جاری
جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ میں سن آف سردار کی کامیاب جوڑی پھر یکجا ،اجے دیوگن اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی نئی ایکشن فلم"ایکشن جیکسن"کے ٹریلراور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کو وانٹڈ،راؤڈی راٹھوراور آر راجکمار جیسی کامیاب ایکشن فلمیں دینے والے ہدایتکارپربھو دیوا کی یہ فلم 2011ء کی بلاک بسٹرتیلگو فلم ڈوکوڈو کا ریمیک ہے جس میں اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کیساتھ یامی گوتم،مانساوی مامگئی اور کنال روئے کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔گوردھن تنوانی اور عروج چائیوالا ظفر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں اجے دیوگن بحیثیت جیکسن فلم ایکشن موڈ میں نظر آئینگے جسکی ٹیگ لائن"نا کمٹمنٹ،نا اپائنمنٹ اونلی پنشمنٹ"ہے۔ایکشن ،کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم ایکشن جیکسن رواں برس5دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک ہمیش ریشمیا نے ترتیب دیا ہے۔