19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:56
خوف اورسنسنی سے بھرپور فلم "دی پائیرامڈ"کا نیا ٹریلرجاری
جیو نیوز - نیویارک......خوف اور سنسنی سے بھرپورامریکن فلم دی پائیرامڈ(The Pyramid) کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔گری گورے لیواشیور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کے گرد گھومتی ہے جو مصر کے ریگستان میں تکون مینار کی کھوج نکالنے کے دوران ایک انجانی آفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایشلے ہنشاؤ،ڈینس اوہیر،جیمز بکلے،ڈینیل ایمرمین اور جوسف بیڈلم سمیت دیگر شامل ہیں۔ایلکژنڈر ایج کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 5دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔