19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:29
ہالی وڈ فلم "دی ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز" کالندن میں پریمیئر
جیو نیوز - لاس اینجلس......آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور و معروف ہالی وڈ ڈائریکٹرسر پیٹر جیکسن کی نئی فینٹسی ایڈونچر فلم "دی ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز" کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر۔آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور و معروف ہدایتکار،رائٹر و پروڈیوسرسر پیٹررابرٹ جیکسن کی نئی فینٹسی ایڈونچر فلم"دی ہوبٹ:دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز "کا لندن میں شاندار پریمیئرمنعقد ہوا۔اس رنگا رنگ ورلڈ پریمئر میں ایڈونچر سے بھرپور فلم کی اسٹار کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے دکھا کرتے ہوئے تقریب کو چاند چاند لگا دئیے جبکہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستارو ں کو دیکھنے کیلئے لندن میں جمع تھے۔لارڈ آف دی رنگز سلسلے کی یہ نئی اور آخری کڑی بھی گزشتہ فلموں کی طرح جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں ایک بونے کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چُرائے گئے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں اوراس خطرناک اور دشوار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔کیرولین کننگ ہم،زین وینر اور فرین والش کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم میں مارٹن فری مین ایک بار پھربِلبو بیگنزکے کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جن کیساتھ این میکلن،رچرڈ آرمیٹیج،سلویسٹر میکوئے،بینڈیکٹ کمبربیچ،لیوک ایوانز اور آرلنڈو بلوم اہم کردار اداکررہے ہیں۔فینٹسی سے بھرپور اس ایڈونچر فلم کو و ارنر برادرزکے تحت رواں برس17دسمبر کو امریکہ جبکہ 12دسمبر کو برطانیہ کے سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔