تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:5

بھارتی مزاحیہ اداکار دیون ورما دنیا سے رخصت ہوگئے

جیو نیوز - ممبئی...........40سال تک لوگوں کو ہنسانے والے بھارتی کامیڈین دیون ورما دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔بھارتی فلم انڈسٹری کو اپنی زندگی کے 40 سال دینے والے مزاحیہ اداکار دیون ورما نے 1961ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔انہیں ان کی فلموں چوری میرا کام، چور کے گھر چور اور انگور میں کمال اداکاری کر نے پر فلم فیئر کا بیسٹ کامیڈین ایوارڈ بھی ملا۔ دیون ورما نے فلم، دل تو پاگل ہے، دل، بڈھا مل گیا اور چوری میرا کا م سمیت کئی فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔ انداز اپنا اپنا میں عامر خان کے باپ کا کردار لوگوں کو ابھی تک یاد ہے۔ انہوں نے بطور فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی فلمیں بنائیں، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے امیتابھ بچن کی فلم بے شرم بھی ڈائرکٹ کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.