تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:46

ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم’جینیسس‘کا پہلا ڈیجیٹل موشن پوسٹر

جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم ’ٹرمینیٹرجینیسس کا پہلاڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ایلن ٹیلر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ٹرمینیٹر سیریز کے روایتی ہیرو آرنلڈ شیوار زینیگر اپنے دشمنوں سے جنگ کرتے دکھائی دینگے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں آرنلڈ شیور زینیگر کے علاوہ ایمیلیا کلارک،جیسن کلارک،جے کورٹنی،میٹ اسمتھ،کورٹنی بی وانس اور سینڈرین ہالٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈیوڈ ایلیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے آئندہ برس جولائی میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.