تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:19

ہانگ کانگ: امریکی گلوکار "جان لیجنڈ" کو ماما ایوارڈ سے نوازا گیا

جیو نیوز - ہانگ کانگ.......امریکی گلوکار "جان لیجنڈ" کو ہانگ کانگ میں فیورٹ انٹرنیشنل آرٹسٹ کے ماما ایوارڈ سے نوازا گیا۔نو بار گریمی میوزک ایوارڈ جیتنے کا اعزاز رکھنے والے 35 سالہ گلوکار جان لیجنڈ کو یہ ایوارڈ ہانگ کانگ میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔ایوارڈ ملنے کے بعد تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہے اور انہیں یہ دیکھ بے انتہا مسرت ہوئی کہ ایشیا میں بھی ان کے فینز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔کوریا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ "آئی یو" کو بہترین خاتون گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.