تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:34

لاہور کے باغ جناح میں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش

جیو نیوز - لاہور..........سردی ہو یا گرمی، رنگ برنگے پھول ہر موسم میں بھلے لگتے ہیں۔ شہریوں کی تسکین کے لئے لاہور کے باغ جناح میں پھولوں کی رنگا رنگ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور کے باغ جناح میں آج کل ہر طرف گل داؤدی کے رنگ بکھرے نظر آتے ہیں۔ یہاں سجی نمائش میں گل دادوی کی 100اقسام رکھی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔ پیلے، لال، گلابی، سفید غرض مختلف رنگوں کے یہ پھول الگ ہی بہار دکھاتے نظر آتے ہیں۔ نمائش کے شرکاء کا کہنا تھا کہ لاہور شہر پھولوں اور باغات کا شہر ہے، پھول اس کی پہچان ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے گل داؤدی کی نمائش دیکھی اور رنگ برنگے پھولوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پھول قدرت کا انمول تحفہ، محبت، امن اور خوشبو کا احساس دلاتے یہ پھول ماحول کو سحر انگیز بنا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.