تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:57

فلم ’’دی ہابٹ، دی بیٹل آف دی فائیوآرمیز‘‘ اگلے ہفتے ریلیز ہوگی

جیو نیوز - لاس اینجلس..........ہالی ووڈ کی ایکشن پیک فلم ’’دی ہابٹ،دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز‘‘ اگلے ہفتے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ جدید ٹینکنالوجی اور بڑے ناموں والی اس فلم کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ اس فلم میں مارٹن فری مین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دیگر اداکاروں میں سر آئین میک کیلن، سرکرسٹوفرلی، بینی ڈکٹ کمبربیچ، ایوین گیلین لی اورکیٹ بلین چٹ اپنے کرداروں سے انصاف کرتے دکھائی دیں گے۔ یہ فلم 12دسمبر کو برطانیہ اور 17 دسمبر کو امریکا کے سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.