تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:17

ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم "ٹیکن 3"کانیا ٹریلر

جیو نیوز - نیویارک......ایکشن فلموں کے شوقین افراد ہوجائیں تیار کیونکہ مار دھاڑ سے بھرپور ٹیکن سیریز کی آخری تھرلر فلم ٹیکن 3کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اولیویئر میگاٹن کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی اس فلم کی کہانی بریان ملز نامی ایک سابق حکومتی افسرکے گرد گھومتی ہے جسے ایک سازش کے تحت اس کے گھر کے قریب ہونے والی ایک قتل کی واردات میں بری طرح پھنسا دیا جاتا ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں لیام نیسن،فارسٹ وائٹیکر،فیمک جینسن اور میگی گریس سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔لوک بیسن کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم آئندہ برس 9جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.