تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:11

باکس آفس پر بدستورہنگر گیمز موکنگ جے کا راج برقرار

جیو نیوز - ہالی وڈ........نارتھ امریکن باکس آفس پر بدستور "ہنگر گیمز" کا راج ہے۔ مسلسل تیسرے ہفتے ٹاپ پر رہنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون نے رواں ہفتے مزید 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالرکمائے اور پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک تین ہفتوں میں 25 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم ’دا پینگوئینز آف مڈغاسکر‘ بھی شائقین کو خوب پسند آئی۔ اس فلم نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ 11 لاکھ ڈالر سمیٹے اور دوسری نمبر پر رہی۔اور 86 لاکھ ڈالر کما کر ہوریبل بوسز 2 اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.