22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:8
چین میں بھینس ہائی وے پر آکر گاڑیوں کے ساتھ بھاگنے لگی
جیو نیوز - بیجنگ.......چین میں ہائی وے پر آنے والی بھینس نے تیز رفتار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو خوف زدہ کردیا۔ چین کے صوبے ان ہوئی میں ایک بھینس کچے میں چلتے چلتے اکتاگئی تو بے قابو ہو کر ہائے وے پر آ گئی اور گاڑیوں سے ریس لگانی شروع کردی۔ ہائی وے سے گذرنے والی تیز رفتار گاڑیوں کے ڈرائیور اُسے ہائی وے پر دیکھ کر ڈر گئے،بھینس ایک گھنٹے تک شاہراہ پر موجود رہی لیکن خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ بالآ خر پولیس اسے ہٹانے میں کامیاب ہو گئی ۔