تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:38

فلم" بدلہ پور"کے پہلے گانے" جی کر دا"کی پہلی جھلک ریلیز

جیو نیوز - بالی ووڈ کے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر بوائے ورون دھون کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم" بدلہ پور"کے پہلے گانے" جی کر دا"کی پہلی جھلک ریلیز۔ہدایت کار وپروڈیو سر کرن جو ہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے نو جوان ہیرو ورون دھون کی نئی ایکشن تھرلر فلم" بدلہ پور"کے پہلے گانے" جی کر د"کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی ہے جو کہ فلم کے مختلف مناظر پر مشتمل ایک ویڈیو کی شکل میں پیش کی گئی ہے۔ جی کر دا کے بو لوں پر مشتمل اس گانے کو دویہ کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا میوزک سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔اس فلم کی کہانی ورون دھون کے گرد گھوم رہی ہے جس میں وہ اپنے دشمنوں سے بدلہ لینے کی خاطرایک عام انسان سے ولن کا روپ دھار لیتے ہیں۔اس فلم میں مر کزی کر دار ورون دھون ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے علا وہ نو از الدین صدیقی،ہما قریشی،دویہ دتہ اوریامی گوتم بھی اہم کر داروں میں نظر آئے گی۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم میں ورون دھون پہلی مرتبہ ایک ایکشن ہیرو کے طو ر پر جلوہ گر ہو رہے ہیں جسے اگلے سال20فروری کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.