تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:31

تھرل ڈرامہ فلم’ان دی ہارٹ آف دی سی‘کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - لاس اینجلس ......سچے واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور ڈرامہ فلم ان دی ہارٹ آف دی سی( In The Heart Of The Sea)کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ران ہاورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مچھلیوں کے شکار کیلئے سمندر میں جانے والی ایسکس نامی ایک کشتی کے گرد گھومتی ہے جو ایک بڑی وہیل مچھلی کے حملے کا شکار ہوجاتی ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس ہیمس ورتھ،بنجمن واکر،سیلین مرفی،ٹام ہالینڈ اور مائیکل فیئرلے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بریان گریزر نے انجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم آئندہ برس 15مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.