22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:43
بپا شا با سو کی ہارر فلم" الون" کا پہلا ٹریلر ریلیز
جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ میں بنگالی حسینہ کے نام سے مشہور بپاشا باسو کی آ نے والی نئی ہارر فلم" الون" کا دہشت ناک مناظر پر مشتمل پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس فلم میں بپا شا با سو ڈبل رول ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے مدِ مقابل مر کزی کر دار انڈین ٹی وی کے نامو ر ہیرو کرن سنگھ گروورادا کر رہے ہیں جو کہ ان کی کیر ئیر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔الون کی کہانی دو جڑواں بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کا دھڑ پیدائشی طور پر آپس میں جڑا ہو اہے۔تن سے جڑی یہ دو نوں بہنیں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے بھی کر تی ہیں لیکن ایک بہن نا معلوم وجوہات کی بناء پر مرنے کے بعد بد روح کا روپ دھار کر دوسری بہن کا جینا مشکل کر دیتی ہے۔ بھو شان پٹیل کی ہدایات میں بننے والی سنسنی سے بھر پور یہ ہارر فلم 16جنوری کو دنیا بھر سے عام نمائش کیلئے پیش کر جائے گی۔