تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:27

فلم"تیور"کے نئے گانے"جو گنیا" کی مکمل ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی......... بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپور اور دبنگ گرل سوناکشی کی رومینٹک ایکشن فلم"تیور"کے نئے گانے"جو گنیا" کی مکمل ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی آنے والی نئی رو مینٹک ایکشن فلم" تیور" کے نئے گانے" جو گنیا " کی مکمل ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔" جو گنیا" کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو تامل فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہیرو کمل ہاسن کی بیٹی شورتی ہاسن نے گایا ہے جس کی ویڈیو میں ارجن کپور اور سونا کشی سنہا کو غنڈوں سے بچتے بھاگتے دوڑتے دکھایا گیا ہے ۔بونی اور سنجے کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2003ء کی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈوکا ریمیک ہے جس میں ارجن کپور اور سوناکشی سنہا کے علاوہ منوج باجپائی،قدیر خان اورشروتی ہاسن بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ایکشن اور رومینس سے بھر پور اس فلم کا میوزک ساجد واجد نے دیا ہے جسے9جنوری کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.