22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:18
سائنس فکشن ایکشن فلم ’میڈ میکس۔ فیوری روڈ‘ کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی ووڈ نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’میڈ میکس۔ فیوری روڈ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم سیریز میڈ میکس سلسلے کی چوتھی سائنس فکشن ایکشن فلم "میڈ میکس-فیوری روڈ میں مرکزی کردار اداکار ٹام ہارڈی اور اداکارہ چارلیز تھرون نبھا رہے ہیں ۔ فلم کی کہانی باغیوں اور خطرناک جنگجوؤں کے ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو دنیا کا امن تباہ کرنے کو شش میں ہیں اور کسی کی جان بھی لینے سے گریز نہیں کرتے،ایسے میں نڈر افرادکا ایک گروپ انہیں روکنے اور مزاحمت کی ٹھان لیتاہے ۔ ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی فلم 15مئی 2015کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔