23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:3
سائنس فکشن فلم" اِنسرجنٹ" کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا
جیو نیوز - نیویارک.......بلاک بسٹرہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم" ڈائی ورجنٹ" کے سیکیوئل" اِنسرجنٹ" کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا؛فلم آئندہ سال مارچ میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار۔بلاک بسٹرہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم" ڈائی ورجنٹ" کے سیکیوئل " اِنسرجنٹ" کا پہلا ر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔رابرٹ شیونٹکی کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذہے جس میں مختلف گروہوں میں تقسیم لوگوں میں سے ایک نوجوان لڑکی خود کو کسی بھی گروپ کیلئے موضوع نہیں سمجھتی اور اپنی جان خطرے میں ڈال کرمظلوم لوگوں کی مدد کرتی نظر آتی ہے ۔ غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار گزشتہ فلم کی طرح اس بار بھی مشہور ہالی وڈ اداکارہ شائیلین ووڈلی نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ تھیوجیمز،زوئے کریوٹز، کیٹ وِنلسیلٹ،نومی واٹس،میگی کیواور اینزل ایلگورٹ اپنے سابقہ کردار میں جلوۂ گر ہوںگے۔ایکشن ، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپوراس سنسنی خیز فلم کو لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت آئندہ سال20 مارچ کوسنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے آرہی ہے۔