تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:30

بھارتی اداکارہ نے فلم ڈائریکٹر کو زور دارتھپڑ رسید کردیا

جیو نیوز - ممبئی ............یوں تو موسمِ سرما اپنے عروج پر ہے لیکن بھارتی فضائیں کافی گرم معلوم ہوتی ہیں اسی لئے تو کہیں اداکارہ گوہر خان کونا زیبا لباس پہننے پر تھپڑ کا تحفہ ملتا ہے تو کہیں فلم میں کام کروانے کا وعدہ وفا نہ کرنے پر اداکارہ کے ہاتھوں فلم ڈائریکٹر کوزوردار طمانچہ کھانا پڑتا ہے۔ فلم ’’ممبئی کین ڈانس سالسہ‘‘ کی میوزک کی لانچنگ تقریب میں سچندرا شرما کو تھپڑ پڑا ’’ممبئی کین ڈانس سالسہ‘‘ فلم کے میوزک کی لانچنگ تقریب میں ایک اداکارہ نے ڈائریکٹر سچندرا شرما کو تھپڑدے مارا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں فلم’’ممبئی کین ڈانس سالسہ‘‘ کے میوزک کی لانچنگ تقریب روایتی انداز میں جاری تھی کہ اِسی دوران راکھی ساونت کی دوست اداکارہ منیشا کماری ا سٹیج پر آئیں اور ڈائریکٹر سے بحث ومباحثے کے بعد انہیں تھپڑدے مارا۔ خاتون اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر سچندراشرما نے اْنہیں کچھ شرائط پر فلم میں کام دینے کا وعدہ کیا تھا جو انہوں نے پورانہیں کیا۔ ڈائریکٹر کو تھپڑپڑنے کے بعدا سٹیج پر موجود راکھی سمیت دیگر لوگ اورتقریب کے شرکاء درمیان میں آگئے جنہوں نے بیچ بچاؤ کروا کر اداکارہ منیشاکواسٹیج سے نیچے اتاردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.