تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:3

فلم"پی کے"کاویڈیو گیم لانچ کر دیا گیا

جیو نیوز - ممبئی........مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور انوشکا شرما کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم"پی کے"کاویڈیو گیم لانچ کر دیا گیا۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان اور انوشکا شرما کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم"پی کے"کا ویڈیو گیم لانچ کردیا گیا ہے۔ اس دلچسپ ویڈیو گیم میں عا مر خان، انوشکا شرما اور فلم میں موجود دیگر کرداروں کو اینی میٹیڈ کر داروں کے روپ میں پیش کیا گیا ہے ۔موبائل گیم لانچنگ کی شاندار تقریب میں عامر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کی بیگم کرن خان کے مطابق یہ ان کے کیریئر کی بہترین فلم ہے جبکہ ان کا بیٹا اذان اب انہیں پی کے کہہ کر ہی پکارتا ہے۔ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی اس فلم میں عامر خان اور انوشکا کے ساتھ،سوشانت سنگھ راجپوت،بومن ایرانی،سنجے دت،امین خان اور سوربھ شکلا اہم کردار ادا کررہے ہیں جو رواں سال19دسمبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.