تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:3

ایکشن تھرلر فلم"ٹریسرز"کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....ٹوائیلائٹ کا بھیڑیا جیکب بنا پارکر رنر۔ٹیلر لاٹنر کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’’ٹریسرز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ہدایتکارڈینیل بین مےئر کی اس فلم میں ٹیلر لاٹنر سمیت میری،ایڈم رینر،سیم میڈینااور جوش یاڈون اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ڈی اسکات لمپکن اور مارٹی بوون کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی بائیک مسینجر سے پارکر رنر بننے والی کیم(ٹیلر لاٹنر)کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خوبصورت لڑکی کیلئے مافیا سے جان چھڑا کر بھاگتا پھر رہا ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم ٹریسرزفری رننگ میل بارکن اور ٹیمپل ہل انٹرٹینمنٹ کے تحت رواں برس25دسمبر کو تھائی لینڈ،اگلے سال 25فروری کو فرانس جبکہ اگلے سال کے اوائل میں امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.