23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:11
لارڈ آف دی رنگز سلسلے کی آخری فلم ’’دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز‘‘
جیو نیوز - لاس اینجلس.........لارڈ آف دی رنگز سلسلے کی آخری فینٹسی ایڈونچر فلم’’دی ہوبٹ:دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز‘‘ ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم میں ایک بونے کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چُرائے گئے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتاہے۔ فلم لارڈ آف دی رنگز سلسلے کی آخری فلم بھی جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ ہے۔