تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:11

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پاٹیل کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم

جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کی بلاک بسٹر’ فلم کہو نہ پیار ہے‘سے اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ امیشا پاٹیل کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم دیسی میجک کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔رومانس اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں امیشا پاٹیل دو کردار نبھاتی دکھائی دیں گی، جس کی کہانی ایک جیسی شکلیں رکھنے والی دو ایسی لڑکیوں پر مبنی ہے جن کی عادتیں اور رہن سہن ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔فلم کی کاسٹ میں امیشا پاٹیل کے علاوہ زید خان اورساحل شیروف سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ میہل اتھا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم آئندہ برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.