تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:49

دا ہابٹ سلسلے کی آخری فلم کی پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش جاری

جیو نیوز - کراچی........دا ہابٹ سلسلے کی آخری فلم کی پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ مڈل ارتھ کی خیالی دنیا پر مبنی یہ فلمی سلسلہ دو ہزار ایک کی دا فیلوشپ آف دا رنگز سے شروع ہوا۔ وسطی زمین پر آدمی کے ساتھ رہنے والی دیگر جادوئی مخلوقات کے بارے میں لارڈ آف رنگز نامی برطانوی ادیب ٹولکین کی اس کہانی کو ہدایتکار پیٹر جیکسن نے دو ہزار دو کی دا ٹو ٹاورز اور دو ہزار تین کی ریٹرن آف دا کنگ کی ریلیز سے بڑی اسکرین پر تکمیل دی۔ لارڈ آف دا رنگز سلسلے کی تین فلموں کی بے پناہ شہرت اور کامیابی کے بعد اسی کہانی سے جڑے فلمی دنیا کے ایک اور بڑے منصوبے the hobbit کا آغاز ہوا۔ دیکھنے میں انسان نما مگر قدوقامت اور وزن میں کہیں چھوٹی مڈل ارتھ کی اس فرضی مخلوق پر مبنی اس کہانی کا مرکزی کردار بلبو بیگنز نام کا ہابیٹ ہے۔ لارڈ آف دا رنگز سے ساٹھ سال پہلے کے وقتوں کی عکاسی کرتی ٹولکین کے تین سو تین سو صفحات کے ناول دی ہابٹ کو بھی پیٹر جیکسن نے تین مزید قسطوں میں تقسیم کیا ہے۔ دو ہزار بارہ کی an unexpected journey اور دوہزار تیرہ کی the desolation of smaug کے بعد دا ہابٹ ٹرلیجی کی آخری فلم تیار ہے پاکستان بھر میں عنقریب ریلیز کے لئے۔ فلمساز پیٹر جیکسن کے آبائی ملک نیوزیلینڈ، امریکہ اور یورپ میں شاندار کامیابی کے بعد the battle of five armies کی جمعہ انیس دسمبر سے جیو فلمز کی جانب سے ملکی سینمائوں میں نمائش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.