تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:11

برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کا 90 واں یوم پیدائش

جیو نیوز - ممبئی.........برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کے مداح آج ان کی 90ویں سالگرہ منائیں گے۔ سروں کے شہنشاہ محمد رفیع 24دسمبر 1924ء کو امرتسر کے گائوں کوٹلہ سلطان سنگھ میں پیدا ہوئے اور دس سال کی عمر میں استاد عبدالوحید خان سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ محمد رفیع نے لاہور ریڈیو پر پنجابی نغموں سے اپنے فنی سفر کی ابتدا کی۔ آغاز میں محمد رفیع نے ملکہ ترنم نور جہاں اور زینت بیگم کے ساتھ گیت گائے۔ ان کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب موسیقار اعظم نوشاد نے فلم ’’بیجو باؤرا‘‘ میں انہیں اپنی آواز کا جادو جگانے کا موقع فراہم کیا۔ محمد رفیع کو کلاسیکل، نیم کلاسیکل، غمگین، شوخ وچنچل ہر طرح کے گیت گانے میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے نہ صرف اردو بلکہ مراٹھی، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری، تامل اور دیگر زبانوں میں ہزاروں گیت گائے۔محمد رفیع 31 جولائی 1980ء کو اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی سننے والوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.