تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:43

بھارتی فلم اسٹار سنجے دت 14 روز کے لئے جیل سے رہا

جیو نیوز - پونا...... غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں قید بھارتی فلم اسٹار سنجے دت 14 روز کے لئے رہا کردیا گیا ہے ، فلمی ہیرو سنجو بابا کو 1993 کے ممبئی دھماکوں کے الزام میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ سنجے دت نے ملکی قانون کے تحت پولیس کو 14 روز کی رہائی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے، قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد وہ دو ہفتوں کے کے لئے رہا کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سنجے دت کو مارچ 2013 میں 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد غیرقا نونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 5 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اب تک وہ اپنی قید میں سے 118 روز پے رول پر جیل سے باہر بھی گزار چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.