تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:19

’’پی کے‘‘نے بھارت میں 1 ارب 83 کروڑ کمالئے،سنجے دت کیلئے خصوصی اسکریننگ

جیو نیوز - ممبئی.........ممبئی میں اداکار سنجے دت کیلئے رکھی گئی فلم ’’پی کے‘‘ کی خصوصی اسکریننگ ،فلم بھارت بھر میں اب تک 183کروڑ کما چکی ہے۔ عامر خان کی پی کے باکس آفس پر مچا رہی ہے دھوم۔ فلم میں سنجو بابا بھی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوئے ہیں، ممبئی نگری میں بالی ووڈ کے منا بھائی کے لئے کی گئی فلم پی کے کی اسپیشل اسکریننگ۔ جس میں ان کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور مسٹر پرفیکشنسٹ نے کی شرکت۔ سنجے دت نے اس خصوصی شو پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنجے کو بہت مس کیا۔ ان دنوں سنجے جیل سے 14روز کی سالانہ چھٹیوں پر ہیں۔ سنجے دت کو اسلحہ رکھنے کے الزام میں ًسال کی سزا ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.