تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:28

فلم ’’کنگز مین دی سیکرٹ سروس‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک ........ جیمز بانڈ کے جاسوسی کردار کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ جاسوسی کردار پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’کنگز مین دی سیکرٹ سروســ‘‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ میتھیو واگھن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے لاوارث نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے جاسوسی کرنے والی ایک ایجنسی ماہر جاسوس بنانے کیلئے ٹریننگ دیتی ہے۔ فلم میں نوجوان جاسوس کا کردار ٹیرن ایگرٹن نبھائیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں کولن فرتھ، مائیکل کین اور سیمیول شامل ہیں۔ جاسوسی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ایکشن سے بھرپور فلم 13 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.