30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:47
ایکشن فکشن فلم"ڈریگن بلیڈ"کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈ کے نامور اداکار جان کوسیک اور جیکی چن کی تاریخی واقعات پر مبنی نئی ایکشن فکشن فلم"ڈریگن بلیڈ"کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار جان کوسیک اور جیکی چن کی تاریخی واقعات پر مبنی نئی ایکشن فکشن فلم"ڈریگن بلیڈ"کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ہالی وڈ اور چینی سنیما کے مشترکہ تعاون سے مکمل ہونیوالی اس سنسنی خیز فلم کو ڈینیئل لِی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے جنگجو کمانڈر کے گِرد گھو م رہی ہے جو اپنے دستے کے ہمراہ راستہ بھٹک جانیوالے رومن سپاہیوں کو شیطانی طاقتوں کی نرغے سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام تک پہنچاتا ہے۔ بہادری اور ہمت کی تاریخی داستان کی عکاسی کرتی اس فلم میں مرکزی کرداد جیکی چن اور جان کوسیک نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ اداکاراینڈریئن بروڈی،لوری پیسٹر،شوئی سوئن، لِنگ پینگ اور امانڈا وینگ اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔65ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس ایکشن فکشن سسپنس فلم کو آئندہ سال 19فروری کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔