30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:55
ہالی ووڈ کی متنازع فلم ’’دی انٹرویو‘‘ کوسائبرحملہ کام آگیا
جیو نیوز - لاس اینجلس........ہالی ووڈ کی متنازع فلم دی ’’دی انٹرویو‘‘کوسائبرحملہ کام آگیا۔ فلم نے آن لائن اور امریکا کے مخصوص سینماگھروں میں ریلیز ہونے کے باوجود صرف 6دن میں ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر کمالیے ہیں۔ نیٹ ساؤنڈامریکی کمپنی سونی پکچرز پر سائبر حملے کے بعد فلم’’دی انٹرویو‘‘کو آن لائن اور امریکا کے 331سینماگھروں میں ریلیز کیا گیا تاہم سائبر حملے سے اس فلم کی تشہیر میں خاصی مدد حاصل ہوئی اور اب تک فلم ایک کروڑ 80لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم انٹرویو میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کو قتل کرنے کی امریکی سازش کی کہانی دکھائی گئی ہے۔