30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57
’’پی کے ‘‘نے باکس آفس پر تمام فلموں کو کھاپی کے فارغ کردیا
جیو نیوز - ممبئی.........عامر خان کی فلم ’’پی کے ‘‘نے باکس آفس پر تمام فلموں کو کھاپی کے فارغ کردیا۔ دنیا بھر سے 433 کروڑ روپے کمالیے اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان کی فلم’’پی کے‘‘ نے دنیا بھر سے 433 کروڑ روپے کما کر سال کی تمام ہٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم ’’پی کے‘‘ ریلیز ہونے کے فوری بعد تو باکس آفس پر کوئی ریکارڈ قائم نہیں کر سکی۔ تاہم ریلیز کے 10دنوں میں اس نے دنیابھر سے 433 کروڑ روپے کما کر اس سال ریلیز ہونے والی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا بھر سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ 542کروڑ روپے کمانے کا ریکارڈ عامر خان ہی کی فلم ’’دھوم تھری‘‘ کے پاس ہے۔