تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:50

کرشمہ کپور اور سنجے کی طلاق کا معاملہ عدالت بھی حل نہ کر سکی

جیو نیوز - ممبئی.........بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور دلی کے صنعت کار سنجے کپور کی طلاق کا معاملہ عدالت بھی حل نہ کر سکی۔ جج نے فریقین کو معاملہ خود نمٹانے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی۔ بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور صنعت کار سنجے کپور کی شادی میں کئی اتار چڑھاؤ کے بعد دونوں نے چھ ماہ پہلے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔کیس کی آخری سماعت کے دوران کرشمہ اور سنجے میں بیٹیوں کی کفالت کے معاملے پر اختلاف کے بعد شدید تلخ کلامی ہوئی۔ جج نے بحث و تکرار سے تنگ آ کر فریقین سے کہا کہ وہ دو ماہ کے اندر معاملے کو کورٹ سے باہر طے کریں،اس قبل پہلی بیٹی کی ولادت کے بعد بھی کرشمہ کپور اور سنجے کپور میں علیحدگی ہوئی تھی تاہم دونوں نے رضامندی سے معاملے کو سلجھا لیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.