تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:39

وولف آف وال اسٹریٹ2014میں سب سے زیادہ ڈائون لوڈ کی گئی فلم

جیو نیوز - نیویارک...... بدعنوان اسٹاک بروکرز پر بنائی جانے والی فلم وولف آف وال اسٹریٹ دو ہزار چودہ میں غیرقانونی طریقے سے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فلم رہی۔انٹرنیٹ پائریسی پر نظر رکھنے والی امریکی کمپنی ایکسیپیو کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ فلم وولف آف وال اسٹریٹ 2014ژ میں انٹرنیٹ کے ذریعے ڈاون لوڈ کی جانے والی فلموں میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ فلم کو 3کروڑ 3لاکھ 50ہزار مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر فلم فروزن کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 2کروڑ 99لاکھ 19ہزار رہی۔وولف آف وال اسٹریٹ ایک سال قبل امریکہ میں ریلیز کی گئی تھی، اسے بہترین فلم کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.