تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:44

کامیڈی فلم"دی ویڈنگ رِنگر"کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ممبئی........ہالی وڈ کی نئی کامیڈی سے بھرپور نئی کامیڈی فلم"دی ویڈنگ رِنگر"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجیریمی گیرلک کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی شادی سے قبل اس کے دوست اپنی بیوقوفیوں کے باعث ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں کہ اس کی شادی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ایڈم فیلڈ اوروِل پیکر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار کیون ہارٹ اور جوش گیڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیلی کاؤسو، ایفیون کروکیٹ اوراولیویا ٹربلے شامل ہیں۔سنسنی ، ایڈونچراور کامیڈی سے بھرپور ہلکے پھلکے رومانس کا ٹرکا لئے یہ فلم 16جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.