3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:47
اینجل آف ڈیتھ نمائش کیلئے پیش کردی گئی
جیو نیوز - لاس اینجلس ...... ڈرائونی فلم اینجل آف ڈیتھ سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ ہدایتکار ٹام ہارپر کی فلم کی کہانی نرسری میں پڑھنے والے بچوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک حویلی میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ اینجل آف ڈیتھ فلم وومن ان بلیک کا سیکوئل ہے جس نے برطانیہ کی 20 سالہ تاریخ کا ریکارڈ بزنس کیا تھا ۔