تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:40

سائنس فکشن فلم "ایکس ماکینا"کانیا کلپ جاری

جیو نیوز - نیویارک...... سنسنی اور تھرلر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ایکس ماکینا(Ex Machina) کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ایلکس گارلینڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے پروگرامرز کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک مقابلے کے بعد روبوٹ کی صلاحیت اور مصنوعی ذہانت بڑھانے کیلئے ایک ہفتے کے مشن پر بھیجا جاتا ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ڈامہنال گلیسن،آسکر ایساک اور ایلیشیا وکاندر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔اسکاٹ روڈن کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 21جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.