7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:4
ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نےشادی کرلی
جیو نیوز - لاس اینجلس .......کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیمرون ڈیازشادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ کیمرون ڈیاز کے ترجمان کے مطابق 42 سالہ اداکارہ کی شادی35 سالہ امریکی موسیقار بینجی میڈن سے ہوئی ہے۔شادی کی تقریب پیر کی رات لاس اینجلس میں کیمرون کے گھر میں منعقد ہوئی۔دونوں فنکاروں کی یہ پہلی شادی ہے۔ کیمرون ڈیاز نے ہالی وڈ میں 1994 میں فلم "دی ماسک" سے قدم رکھا ،جس کے بعد انکی کامیابیوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔