10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:31
ہالی ووڈ اسٹار لیام نیسن کی نئی ایکشن فلم ’’رن آل نائٹ‘‘
جیو نیوز - ہالی ووڈ ........ہالی ووڈ اسٹار لیام نیسن ٹیکن تھری کے بعد اب نظر آئیں گے ایک اور ایکشن فلم رن آل نائٹ میں۔ ایکشن ،کرائم اور ڈرامے سے بھرپور فلم رن آل نائٹ کی پہلی جھلک جا ری کر دی گئی ہے،فلم کی کہانی ایک پرائیوٹ جاسوس کے گرد گھومتی ہے ۔جسے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پیش آتی ہیں ۔کئی مشکلات، سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس فلم میں لیام نیسن جاسوس کے روپ میں نظر آئیں گے۔فلم رن آل نائٹ 17 اپریل کو سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔