10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:33
’’پی کے‘‘6 ارب روپے کمانے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی
جیو نیوز - ممبئی.........پی کے نے ایک اور ریکارڈقائم کرلیا، عامر خان کی فلم دنیا بھر میں 600 کروڑ کمانے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی ۔عامر خان پی کے بن کے سب کو اتنے بھائے کہ فلم دیکھنے والوں نے فلم ایک بار نہیں بار بار دیکھی۔ پی کے اب تک دنیا بھر سے 600کروڑ کماچکی ہے جس میں سے سوا تین سو کروڑ صرف بھارت سے کمائے گئے۔ دوسری طرف ارجن کپور نے بھی تیور دیکھانے شروع کردیے ان کی نئی ایکشن فلم نے پہلے دن باکس آفس سے 7 کروڑ اپنے نام کیے۔