11 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:22
ممبئی میں پانچویں کرکٹ سلیبرٹی لیگ کا آغاز
جیو نیوز - ممبئی.....ممبئی میں پانچویں کرکٹ سلیبرٹی لیگ کا آغاز ہوگیا ہے۔جس میں بھارت بھر کے اداکار حصہ لے رہے ہیں ۔ٹورنامنٹ کا آغاز بوبی دیول کی ٹیم ممبئی ہیروز اور ریتیش دیش مکھ کی ٹیم ویر مراٹھی کے درمیان میچ سے ہوا۔ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ پہلا میچ دیکھنے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کاحوصلہ بڑھانے جنیلا ڈی سوزا،نیہا دھوپیا،کائنات آروڑا،صوفی چودھری بھی موجود تھیں ۔